اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شاہ روح ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام پہلی آن لائن بین الاقوامی میڈیا ٹیک کانفرنس

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(ویب ڈیسک) شاہ روح ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام پہلی آن لائن بین الاقوامی میڈیا ٹیک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک سے ماہرین اور مقررین نے شرکت کی۔

کانفرنس کا موضوع "میڈیا ٹیک میں ابھرتے ہوئے رجحانات " تھا جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے میڈیا کے بدلتے ہوئے پہلوؤں پر گفتگو کی گئی، کانفرنس کی میزبانی شاہ روح ٹیکنالوجیز کے سی ای او حامد سعید نے کی جبکہ شریک میزبان کے فرائض میڈیا منیجر ارفع عاربی نے انجام دیئے۔

کانفرنس میں مختلف موضوعات پر ماہرین نے اپنی رائے پیش کی جن میں میڈیا ٹیک میں مصنوعی ذہانت کا کردار، میڈیا ٹیک کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی ضرورت، سوشل میڈیا کے لیے اخلاقی ضوابط اور بین الاقوامی تعاون اور میڈیا ڈپلومیسی شامل تھے۔

ماہرین نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے میڈیا کی تخلیق، تحقیق اور نشریات میں ہونے والی تبدیلیوں، جدید میڈیا کی ضروریات کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ کی اہمیت، سوشل میڈیا کے دوران اخلاقی اصولوں کی پابندی کی ضرورت اور عالمی سطح پر میڈیا کے ذریعے تعاون بڑھانے پر روشنی ڈالی۔

مختلف ممالک سے ماہرین اور مقررین نے آن لائن شرکت کی اور اپنے تجربات و خیالات کا اظہار کیا۔

یہ کانفرنس نہ صرف میڈیا ٹیک کے شعبے میں ایک اہم قدم ثابت ہوئی بلکہ عالمی سطح پر مختلف نظریات کو یکجا کرنے کا باعث بھی بنی۔

کانفرنس کے اختتام پر شاہ روح ٹیکنالوجیز کی طرف سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ شاہ روح ٹیکنالوجیز مستقبل میں بھی ایسی کانفرنسز کا انعقاد کرے گی تاکہ میڈیا ٹیک کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر تحقیق و مکالمہ جاری رہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے