28 Nov 2024
(لاہور نیوز) فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر گوشت 7 روپے کمی سے 468 روپے کلو ہو گیا، زندہ برائلر کے دام بھی 5 روپے کم ہو گئے۔
ادھر فارمی انڈے روزبروز مہنگے ہو رہے ہیں، ایک روپے اضافے سے فی درجن فارمی انڈوں کی قیمت 349 روپے ہو گئی، ہول سیل میں فارمی انڈوں کی پیٹی 10 ہزار 350 روپے کی بیچی جا رہی ہے۔