اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، صدر بیلا روس سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اپنا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے انہیں چکلالہ ایئر بیس سے الوداع کیا۔

دورے کے آخری روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مری میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

نواز شریف نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ مل سکتا ہے، قائدین  نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے نواز شریف کے اہل خانہ بھی ظہرانے میں شریک ہوئے، ظہرانہ ذاتی حیثیت میں دیا گیا تھا، بیلا روس کے صدر  نے نواز شریف، وزیر اعظم شہبازشریف کے ساتھ ماضی کی خوشگوار یادوں کا تبادلہ کیا۔

 الیگزینڈر لوکاشنکو  نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2015 میں مری کے علاقہ چھانگلہ گلی آیا تھا جبکہ آپ اگست 2015 میں بیلا روس تشریف لائے تھے، آپ سے ذاتی تعلق ہے اور ناقابل فراموش خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔

بیلا روس کے صدر کا کہنا تھا کہ آپ سے ہمیشہ بھائی والا احترام ملا، آپ سے ملاقات کی بے حد خوشی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بڑے جذبے اور رفتار سے پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، انہوں نے زراعت، زرعی مشینری، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بیلاروس کے تعاون کی پیشکش کی۔

نواز شریف نے اپنے دورہ بیلا روس کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں بیلاروس سے تعاون میں اضافہ ہوا، دونوں ممالک میں تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے۔

بیلا روس کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت اور پنجاب حکومت دونوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتے ہیں، بیلا روس کے صدر  نے نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بیلاروس کے دورے کی دعوت دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے