اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگے: عظمیٰ بخاری

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تاریخ میں کوئی انقلاب اتنی جلدی نہیں بھاگا جتنی جلد کل بھاگے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی ہو یا 24 نومبر ان کا احتجاج ناکام ہوا، پی ٹی آئی 5 بار احتجاج کی کال دے چکی اور ہر بار ناکام ہوئی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب سے عوام نہیں نکلے، بشریٰ بی بی گزشتہ رات احتجاج سے فرار ہوئیں، کل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کارکنوں کی تنقید کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو کل کارکنوں نے آگ لگائی، کہا جاتا رہا بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق نہیں وہ کل میاں کی رہائی کے لیے بضد تھیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، احتجاج میں پکڑے گئے افغان شہریوں کا ریکارڈ جلد سامنے آجائے گا، ان کے اپنے بچے باہر ہیں اور احتجاج میں لوگوں کے بچوں کو کھانا میسر نہ تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے