اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے مقدمات کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔

مغل پورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔

دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر دلائل کے لیے پیش نہیں ہوئے۔ اس موقع پر معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راستے بند ہیں ، سینئر وکیل آج دلائل کے لیے پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ راستے تو کھل گئے ہیں، آپ تاریخ لینا چاہتے ہیں  تو ٹھیک ہے۔

بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظرعلی گل نے شاہ محمود قریشی کی 5 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 11 دسمبر  تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی  نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے