اپ ڈیٹس
  • 347.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احتجاج کیلئے کارکنوں کو اُکسانے کا کیس: عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع

26 Nov 2024
26 Nov 2024

(لاہور نیوز) احتجاج کے لیے کارکنوں کو اُکسانے کے کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیئے کہ ملزم تفتیش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی میں 28 ستمبر کو احتجاج کی کال دینے کا مقدمہ درج ہے، ملزم پر پُرتشدد احتجاج کے لئے کارکنان کو اکسانے کا الزام ہے، ظہیر شاہ نے پبلک پراسیکیوٹر کے ریمانڈ کے حق میں دلائل دیتے ہوئے مزید 15 یوم ریمانڈ جسمانی کی استدعا کر دی۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہے، بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا، ظہیر شاہ نے دلائل دیئے کہ پولیس نے احتجاج کی کال کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے