اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ ٹو، 190 ملین پاؤنڈزکیس : عمران اوربشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیرکارروائی ملتوی

26 Nov 2024
26 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی29 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی، بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں ، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 29 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

190 ملین پاؤنڈزریفرنس 

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی ، عدالت نے سماعت بغیر کارروائی28 نومبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے مسلسل عدم حاضری کی بناء پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارںٹ گرفتاری جاری کیے تھے ، بشریٰ بی بی 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی  سماعتوں میں مسلسل غیر حاضر رہیں۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائرکی گئی تھی ۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے