26 Nov 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں سات دسمبر تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی ۔
عدالت میں عمر ایوب خان کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے عمر ایوب پیش نہیں ہوسکتے ،استدعا ہے کہ عمر ایوب کو ایک پیشی کیلئے استثنیٰ دیا جائے۔
عدالت نے عمر ایوب خان کی ایک پیشی کیلئے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت 7دسمبر تک ملتوی کردی۔