اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیمپئنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل پرانڈیا کی پی سی بی کومالی فوائد کی پیشکش

26 Nov 2024
26 Nov 2024

(ویب ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو مالی فوائد کی پیشکش کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کروانے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں ہے اور اصرار کر رہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔

ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے۔ رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ 1996 ورلڈکپ کے بعد ہونیوالے والے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملتی ہے یا نہیں اسکا حتمی جواب آج تک آسکتا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے معاملے ووٹنگ کے ذریعے حل ہوگا جس میں پاکستان پیچھے رہ سکتا ہے۔

اگر پاکستان ووٹنگ کے معاملے پر میزبانی گنوا دیتا ہے تو بورڈ کی حکمت عملی کیا ہوگی، اس حوالے سے ابھی کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے