اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی

25 Nov 2024
25 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم  نے شہری نذیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس صورتحال میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کر رکھی تھی، آپ نے ایک بھی دستاویز درخواست کیساتھ منسلک نہیں کی، یہ طریقہ کار غلط ہے کہ ایک مسئلے پر پورے ملک کی عدالتوں میں درخواستیں دائر کر دیں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے معاملے پر درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے