اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

راستوں کی بندش مسئلے کا حل نہیں: سپریم کورٹ بار کا احتجاج کے خلاف اعلامیہ

24 Nov 2024
24 Nov 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہر شہری کو ملک میں آزادانہ نقل و حرکت کا حق حاصل ہے، سڑکوں اور راستوں کا بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں راستوں کی بندش کے خلاف اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت، بڑی شاہراہوں اور موٹرویز کو بند کردیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت کنٹینرز کی دیواروں سے گھیر لیا گیا ہے،فوری طور پر تمام راستوں کو کھولا اور ناکہ بندی ختم کی جائے، سڑکوں اور راستوں کا بند کرنا مسئلہ کا حل نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سیاسی جماعت کی طرف سے دھرنوں اور احتجاج کی مذمت کرتے ہیں، نام نہاد سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کےلیے وفاقی دارالحکومت پر قبضہ خدمت نہیں۔

سپریم کورٹ بار کے اعلامیے یہ بھی واضح کیا گیا کہ آرٹیکل 16 احتجاج کی اجازت دیتا ہے لیکن یہ سیاسی خواہش کےلیے استعمال نہیں ہو سکتا، خیبر پختوانخوا حکومت دھرنے ریلیوں کی حمایت کر رہی ہے، ایک روز قبل خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، سیاسی جماعت امن و عامہ کی صورتحال کے تناظر میں احتجاج کی کال پر نظر ثانی کرے۔

سپریم کورٹ بار کا اپنے اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بات چیت سے معاملہ حل کریں تاکہ مسائل سے بچا جا سکے، سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں تعاون جاری رکھے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے