اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی والے چند ووٹوں کے لئے ملک کا نقصان نہ کریں: گورنر پنجاب

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہورنیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے چند ووٹوں کے لئے ملک کا نقصان نہ کریں۔

لاہور شادی پورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پی پی رہنما کارکنوں کے گھروں میں جائیں، ہم نے مایوسیوں کو ختم کرنا ہے، ہم پر فرض ہے کہ بلاول بھٹو کووزیراعظم بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل صرف بھٹو خاندان کے پاس ہیں، بلاول بھٹو میں نانا اور والدہ والا کرنٹ ہے ، وہ اپنی والدہ کے مشن کو آگے لے کر جائیں گے، موجودہ صورتحال میں اگر حکومت چل رہی تو وہ آصف زرداری کر مرہون منت ہے۔

 

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے چند ووٹوں کے لئے ملک کا نقصان نہ کریں ، یہ واحد ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر بنا، کسی بھی مسئلے کا حل تشدد سے نہیں ہوتا، پی ٹی آئی سڑکوں پی احتجاج کے بجائے مذاکرات، اسمبلی میں بحث کریں۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بشری بی بی نے دوست اسلامی ملک پر جھوٹا الزام لگایا، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہماری مدد کی، بشری بی بی کے بیان سے ان کی پارٹی اور عوام بھی شرمندہ ہے، میں پارٹی اور اپنی طرف سے اس بیان کی مذمت کرتا ہوں ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج صرف بانی پی ٹی آئی کے سامنے نمبر بنانے کے لیے ہے، ملک کی انتظامیہ مسئلے کا سیاسی طریقے سے حل کرے، کنٹینر نہ لگائے، موٹر وے ،سڑکیں کھلی رکھیں، جن کے پلےکچھ نہیں ان کو اوپرنہ لے جائیں، پی آئی ٹی آئی سے کہتا ہوں احتجاج کی کال واپس لے پونے چار سال میں آپ نے کیا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے