اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لیاقت باغ احتجاج کیس: عمران خان سے تفتیش کے دوسرے مرحلے کا آغاز

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے لیاقت باغ احتجاج کیس میں تفتیش کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کا آج تیسرا روز ہے، اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن ڈکلیئر کیا گیا ہے، سیل کی سکیورٹی بھی راولپنڈی پولیس کے کنٹرول میں ہے۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی راول راجہ حسیب کی سربراہی میں ڈی ایس پی لیگل راجہ عنایت اور انسپکٹر راشد کیانی اڈیالہ جیل پہنچے، تفتیشی ٹیم  نے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے 15 سے زائد سوالات تیار کئے ہیں، سوالات پہلے سے گرفتار اور جوڈیشل ہونے والے 23 ملزمان سے ہونے والی تفتیش کے تناظر میں تیار کئے گئے ہیں۔

اڈیالہ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم  نے اڈیالہ جیل اور عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، تفتیشی ٹیم  نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، تفتیشی ٹیم کے پاس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی موجود ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تفتیشی ٹیم ممکنہ طور پر عمران خان سے سوال کرے گی کہ 28 ستمبر کو آپ نے کال دی اس پر راولپنڈی میں پر تشدد مظاہرے ہوئے، اس پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ مقامی لیڈر شپ پی ٹی آئی سیمابیہ طاہر و دیگر  نے آپ کی کال پر پرتشدد مظاہرے کئے، آپ کا کیا مؤقف ہے ؟

تفتیشی ٹیم ممکنہ طور پر عمران خان سے پوچھے گی کہ آپ کی رسائی جن افراد کیساتھ ہے ان کے ذریعے سے آپ کا موقف باہر جاتا ہے اس پر آپ کیا کہتے ہیں ؟ آپ نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو پر تشدد مظاہرے کرنے پر اکسایا ؟آپ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا کہا؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے