اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ سے چھٹکارے کیلئے بیکار زمین پر زرعی جنگل لگانے کا فیصلہ

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہور نیوز) ماحولیاتی بہتری اور سموگ سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت نے لاکھوں ایکڑ بیکار پڑی زمین پر زرعی جنگل لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی تمام سرکاری و نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر فوکس کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، درختوں اور شجر کاری میں اضافے سے فضائی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے گا، آکسیجن کی مقدار بڑھے گی، یہ منصوبے سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی ویژن کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں درختوں کی تعداد بڑھائی جائے گی، شہروں کے اندر اور تمام شاہراہوں کے کنارے درختوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، لاہور کے گردونواح میں درختوں کا وسیع حفاظتی دائرہ بنانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، درخت بڑھیں گے تو انسانی سانس چلے گی، عوام اور اداروں کو مل کر یہ جہاد کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ خراب گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چلنے دیں گے، گاڑی کا سرٹیفائیڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) کی جانب سے صنعتی یونٹس، بھٹوں پر چھاپوں اور خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہے، زائد دھوئیں والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، اب تک 46 لاکھ روپے سے زائد کے ریکارڈ جرمانے کئے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیر  نے بتایا کہ خلاف ورزیوں پر 14 صنعتی یونٹس کو سیل کر کے 8 پرچے درج کئے جا چکے ہیں جبکہ ایک صنعتی یونٹ کو مسمار کیا گیا ہے، گرین لاک ڈاؤن زون میں کمرشل جنریٹرز اور بار بی کیو پوائنٹس کی بھی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے، سموگ قوانین کی عدم تعمیل پر متعدد پوائنٹس کو نوٹسز جاری کئے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں شور اور فضائی آلودگی میں کمی کے لئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں، سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جارہا ہے، گرد و غبار روکنے، مٹی اور ریت کی اوورلوڈنگ سے پھیلنے والی آلودگی روکنے کے لئے خصوصی سکواڈز متحرک ہیں، لاہور کے داخلی راستوں پر ریت سے لدی ٹرالیوں کی کڑی نگرانی اور خلاف ورزی پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنا، شہریوں کی صحت کو محفوظ بنانا اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانا ہے، خلاف ورزی پر مثالی سزا ملے گی،کوئی رعایت نہیں ہو گی، لاہور کو پاکستان کا نہیں دنیا کا صاف ستھرا اور ماحولیاتی طور پر محفوظ شہر بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے