23 Nov 2024
(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے ماں پر تشدد کرنیوالا بیٹا گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹیز نے بتایا کہ اٹک سے خاتون نے ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دی، ماں نے بتایا کہ اس کا بیٹا بدسلوکی کرتا ہے، مجھے اور میری بیٹی پر تشدد بھی کرتا ہے، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی فوری طور پر پولیس کو روانہ کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق بیٹے کی معافی مانگنے پر نرم دل ماں نے اسے معاف کر دیا، تحریری بیان کے ذریعے بیٹے کو پابند کیا کہ وہ آئندہ اپنی ماں اور بہن پر تشدد نہ کرے۔
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کریں۔