اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹی20 کپ کا 7 دسمبر سے راولپنڈی میں آغاز، شیڈول کا اعلان

23 Nov 2024
23 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹی20 کپ کی میزبانی راولپنڈی کے سپرد کردی، ایونٹ 7 سے 25 دسمبر تک کھیلا جائےگا۔

ڈبل لیگ مرحلے کے بعد ٹیبل پر سرفہرست ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیمیں دوسری دستیاب سلاٹ کے لیے کوالیفائر میں حصہ لیں گی۔

پی سی بی نے اعلان کیا کہ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی 20 کپ 7 سے 25 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔

پانچ ٹیمیں اے بی ایل سٹالینز، اینگرو ڈولفنز، لیک سٹی پینتھرز، نورپور لائنز اور یو ایم ٹی مارخورز ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ستمبر میں فیصل آباد میں منعقدہ 50 اوورز کے ٹورنامنٹ کی شاندار کامیابی کے بعد چیمپئنز کپ سیریز کا یہ دوسرا ایونٹ ہے۔

50 اوور ایونٹ میں لیک سٹی پینتھرز نے یو ایم ٹی مارخورز کو فائنل میں شکست دی تھی، کرکٹ کے شائقین نے اقبال سٹیڈیم میں 14 میچوں کے اس ایونٹ میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے