اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 5 ریسٹورنٹس سیل کردیئے

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(لاہورنیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ذیلی ادارے ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر پانچ ر یسٹورنٹس سیل کردیئے۔

ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے کارروائی شہریوں وصارفین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر کی گئی کہ یہ ریسٹورنٹس جعلی رسیدیں جاری کررہے ہیں، سیل کیے جانیوالے ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔یہ اقدام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیئرونریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں اُٹھایا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ ایف بی آر نے25 اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم شروع کی ہے، پہلے مرحلے میں یہ اسکیم اسلام آباد میں ٹیئر ون کے ریسٹورنٹس کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد میں تما م ٹیئر کے ریٹیلرز اور پھر اس ماہ کے آخر سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔

اس اسکیم کے تحت جو شہری/ صارفین ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کریں گے اُنہیں نقد انعامات دیے جائیں گے، ایک خاص طریقہ کار کے تحت جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آر جیتنے والے صارفین کے بینک اکاؤنٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے