اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آسٹریلیا میں تجارتی نمائش: پاکستانی پویلین کو ’’بہترین پویلین‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

22 Nov 2024
22 Nov 2024

(لاہور نیوز) آسٹریلیا میں منعقدہ تجارتی نمائش گلوبل سورسنگ ایکسپو میں پاکستان پولین کو "بہترین پویلین” ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر جام کمال خان کی ہدایت پر عالمی نمائش میں پاکستان کی مصنوعات کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، گلوبل سورسنگ ایکسپو میلبرن میں پاکستان کے پویلین نے اپنی منفرد ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کے ساتھ سب کو متاثر کیا۔

چین،بھارت، ویتنام اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا پویلین نمایاں رہا،گلوبل سورسنگ ایکسپو میں پاکستان کی 21 کمپنیوں نے ٹیکسٹائل، لیدر اور ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائندگی کی۔

ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے ٹی ڈی اے پی کی جانب سے شیلڈ وصول کی، اس اہم کامیابی پر وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی برآمدات کے لئے ہمارے عزم اور محنت کا مظہر ہے، پاکستانی پویلین کی کامیابی نے بین الاقوامی مارکیٹس میں ملکی مصنوعات کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے