اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ٹیلی ویژن کو عوامی بھلائی کیلئے استعمال کرنے کے لئے پر عزم ہیں، مریم نواز شریف

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے ٹیلی ویژن اور دیگر میڈیا ذرائع کو ترقی اور عوامی بھلائی کیلئے استعمال کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیلی ویژن کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ٹیلی ویژن نے دنیا کو گلوبل ویلیج کی شکل دے دی، ٹیلی ویژن معلومات کی فراہمی کا اہم ذریعہ، تعلیم، تفریح اور آگاہی فراہم کرنے کا بھی مؤثر وسیلہ ہے، ٹیلی ویژن نے ہر شعبے میں انقلابی تبدیلیاں برپا کی ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا ٹیلی ویژن سماجی مسائل کو اجاگر کرنے، عوامی شعور اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے ایک طاقتور میڈیم ہے، ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں ٹیلی ویژن نے مثبت معاشرتی تبدیلی کی راہ ہموار کی ہے، ٹی وی نے تفریح اور معلومات کو پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا ٹی وی کے طاقتور میڈیم کو تعلیم وتدریس کے لئے استعمال کرکے مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے