21 Nov 2024
(ویب ڈیسک) وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے فخر زمان کو واریئر قرار دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان کے جیسے ہی فٹنس مسائل حل ہوتے ہیں، انہیں منتخب کر لیں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ فخر زمان میچ واریئر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوچنگ میرے لیے نئی نہیں، 22 سال سے اس سے منسلک ہوں اور ڈبل رول کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، سلیکشن کمیٹی میں پہلے ذمہ داری ملی، سلیکشن سے متعلق مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔