21 Nov 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ہو گئی، 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا تاہم کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروبار کے دوران ایک وقت میں سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 97 ہزار 270 پوائنٹس پر بھی گیا۔
ڈالر
دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔