اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سموگ کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں: عظمیٰ بخاری

21 Nov 2024
21 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ سموگ کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سموگ بارڈر کے دونوں طرف مسئلہ ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے سموگ سے متعلق ہماری مذاکرات کی بات کو مذاق میں اڑا دیا، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے مریم نواز کی جانب سے سموگ ڈپلومیسی شروع کرنے کے جواب میں کہا تھا کہ لاہور والے کہتے ہیں ہمارا دھواں لاہور جا رہا ہے، دہلی والے کہتے ہیں ہمارا دھواں دہلی جا رہا ہے۔

بھگونت مان کا کہنا تھا کہ کیا ہمارا دھواں ہر طرف گھومے ہی جا رہا ہے، جو آتا ہے ہم پر ہی الزام لگا دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے