اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر، وزیراعظم کی چیک پوسٹ حملوں کی مذمت ، دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر اِظہارِ افسوس کیا اور دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں  نے کہا ہے کہ پوری قوم مادرِ وطن کی سلامتی کیلئے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

آصف زرداری نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے واقعے میں شہید جوانوں کے لئے بلندیٔ درجات کی دعا کی ،انہوں  نے شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں سکیورٹی فورسز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ سکیورٹی فورسز  نے 6 خوارج کو جہنم واصل کیا اور اس عمل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے