(لاہور نیوز) لیسکو نے سرکاری نادہندگان سے وصولی کا فیصلہ کر لیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی، فہرست کے مطابق ٹی ایم ایز لیسکو کا 6 ارب 92 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، واسا لاہور لیسکو کا 2 ارب 36 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزارت ریلویز لیسکو کا 79 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، پنجاب پولیس لیسکو کا 77 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست کے مطابق پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور لیسکو کا 70 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، لاہور کی ضلعی حکومت لیسکو کی 46 کروڑ 90 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور لیسکو کا 38 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، قصور کی ضلعی حکومت لیسکو کی 36 کروڑ 80 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، گنگا رام ہسپتال لیسکو کا 26 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔
علاوہ ازیں جیل خانہ جات لیسکو کا 26 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچرل اتھارٹی لیسکو کا 24 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی لیسکو کی 23 کروڑ 50 لاکھ کی نادہندہ ہے، ایل ڈی اے لیسکو کا 22 کروڑ 90 لاکھ کا نادہندہ ہے، پنجاب بلڈنگز لیسکو کا 19 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور لیسکو کا 16 کروڑ 20 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔