اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت ،تعلیم اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں : مریم نواز

20 Nov 2024
20 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے اور بچوں کی صحت، تعلیم ، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

عالمی یوم اطفال پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ بچے اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہیں، ان کی کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں، معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کےلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کو سٹینڈرڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے، ارلی چائلڈ ہوڈ سکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی ، بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام سے گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی ، ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھیں گے۔

خصوصی بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ سپیشل بچوں کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول بنا رہے ہیں ، بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عزم ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو، بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے