اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

غیر سیاسی خاتون سابق وزیر اعظم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہی تھی: عظمیٰ بخاری

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(لاہور نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آڈیو موجود ہے، غیر سیاسی خاتون پی ٹی آئی جلسوں کی پلاننگ کر رہی ہے جبکہ غیر سیاسی خاتون سابق وزیر اعظم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلا رہی تھی۔

لاہور ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی خاتون ہر ایم پی ایز کو بندے لانے کا ٹارگٹ دے رہی ہے، غیر سیاسی خاتون کی آڈیو سامنے آئی ہے، غیر سیاسی خاتون جلسوں کی پلاننگ کر رہی ہے جبکہ علی امین گنڈا پور وسائل کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس والے اغوا ہو رہے ہیں، صوبے کا وزیر اعلیٰ الجہاد الجہاد کے نعرے لگوا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ فساد کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ان سے چندے کے نام پر ایک روپیہ اکٹھا نہیں ہوا، یہ ہمیشہ کی طرح لاشیں چاہتے ہیں، ان کی مس کال کو پاکستان کی عوام بالکل سپورٹ نہیں کرے گی، ریاست کیخلاف جہاد نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف جہاد کرنے والوں کا انجام برا ہوتا ہے، بشریٰ بی بی،علی امین گنڈا پور جہاد میں اپنے بچوں کوبھی ساتھ لائیں، اگران کے پاس پلان اے، بی، سی ہے تو ہمارے پاس پوری اے بی سی ہے، علی امین گنڈا پور تو بات کرنے کے لیے گھٹنےٹیک رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان سے کوئی بات نہیں کرتا تو ہمارا کوئی قصور نہیں، مذاکرات والی بات بلی کوخواب میں چھچھڑوں والی بات ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود بتا دیں کس کا پیغام لیکر گئے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے