گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ہیں، ن لیگ سے اتحاد کر کے ہم نے ووٹوں کی قربانی دی، اتحادیوں نے سبق نہیں سیکھا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں جمہوریت میں پرامن احتجاج حق ہے جبکہ احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ اچھا نہیں تاہم سیاسی جماعتوں کو پر امن احتجاج کر نا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ن لیگ سے اتحاد ہوا پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ مجبوری کے ساتھ بیٹھی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنا نقصان کر لیا ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا پرامن احتجاج جمہوری حق ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اعتماد کا فقدان ہے، پی ٹی آئی کو جب بھی احتجاج کا موقع دیا یہ پرامن رہی نہیں، ہماری انڈرسٹینڈنگ نہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی دو علیحدہ پارٹیاں ہیں، فیصلہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔
