اپ ڈیٹس
  • 350.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ جنوبی افریقا: قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع، اکھاڑ پچھاڑ کا امکان

19 Nov 2024
19 Nov 2024

(لاہور نیوز) دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کیلئے موجودہ قومی سکواڈ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز کے لیے فخر زمان کی واپسی ہو گی جبکہ ٹی 20 سیریز کے لیے صائم ایوب کی بھی ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہو گی اسی طرح ٹیسٹ سیریز کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہو گی۔

دورہ آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیا جائے گا، بنیادی طور دونوں فارمیٹس کے لیے 18، 18 رکنی سکواڈ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائنل سکواڈ کا اعلان سیریز سے قبل ہی کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائیں، پاکستان نے 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے