اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کالعدم تحریک طالبان کی طرح الجہاد کا نعرہ لگانے والے خارجی تصور ہوں گے، عظمیٰ بخاری

18 Nov 2024
18 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کالعدم تحریک طالبان کی طرح الجہاد الجہاد کا نعرہ لگانے والے خارجی تصور ہوں گے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی اتنی ہی غیرسیاسی ہیں کہ تقریر کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں، ان کے پاس کونسا اختیار ہے کہ کسی کو پارٹی سے نکالیں، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں الجہاد ،الجہاد کے نعرے لگے ہیں، ریاست کے خلاف جہاد ہو ہی نہیں سکتا، خارجی پاکستان میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو خارجیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔

 عظمی بخاری نے کہا علی امین گنڈا پور کو مرنے کا بہت شوق ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنا ہوش نہیں، وہ ورکرز کو 5، 5 ہزار بانٹیں گے، آپ دوسروں کے بچے نکال کر لا رہے ہیں، آپ اپنے بچوں کو مرنے مارنے کیلئے باہر لائیں، جو بچے 9 مئی کے کیس میں جیلوں میں ہیں کیا ان کو ابھی تک کسی نے پوچھا، جہاد کا اعلان کرائیں قاسم، سلمان اور ٹیرین کے ساتھ۔

 وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا جتنی سموگ خطرناک ہے اتنے یہ لوگ بھی ہیں، سموگ اور یہ لوگ ایک دوسرے کے کزن ہی لگتے ہیں، سموگ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کئے جاتے ہیں، اللہ کا شکر ہے ہواؤں کا رخ تبدیل ہو گیا ہے، لاہور اور پنجاب کا اے کیو آئی لیول بہتر ہو رہا ہے، سموگ والے مسئلے پر بہت کام ہو رہا ہے، سموگ والا معاملہ ایسا نہیں کہ چٹکی بجا کر ٹھیک کر لیا جائے، ہر چیز کو سیاسی نظریے سے دیکھنے کی ضرورت نہیں، یہ اپنے بال بچوں سمیت نکلیں اور واقعی جہاد کرکے دکھائیں، جہاد ان کے بس کی بات نہیں، ملک احمد خان بھچر پچھلی بار دو گاڑیوں میں صرف 8 لوگوں کے ساتھ آئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے