اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہور نیوز) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دے دی۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر صوبہ میں سپورٹ ہنٹنگ کے فروغ اور ہنٹنگ پریشر کم کرنے کیلئے قانونی شکاریوں کومنصفانہ مواقع کی فراہمی کے اقدامات کیلئے ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت محکمہ  نے تیتر کے موسم شکار کا اعلان کر دیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف کے مطابق تیتر کے شکار کی اجازت صرف دو ماہ یکم دسمبر 2024 تا 31 جنوری 2025 ہوگی، تیتر کا شکار مستند پرمٹ کے ساتھ کھیلا جا سکتا ہے، تیتر کا شکار صرف اتوار کے دن ہوگا، تیتر کا شکار مستند اسلحہ لائسنس اور پرمٹ کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہے۔

تیتر کے شکار میں پرندوں کی مقررہ تعداد کالاوبھورا تیتر وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق ہو گی،تمام پرو ٹیکٹڈ ایریاز میں شکار منع ہے، ماسوائے اجازت صدر سی بی سی تمام کمیونٹی بیسڈ کنزروینسیز کے علاقوں میں شکار ممنوع ہے، دفاعی تنصیبات کے ایریاز میں شکار ممنوع ہے، بفر زونز کے محیط ایک میل تک شکار منع ہے ۔

شکار میں خودکار ہتھیار کا استعمال قطعاً ممنوع ہے ۔ سروسز اور کسی فورس پاک فوج ، پولیس یا دیگر کے زیر استعمال ہتھیار اور ایمو نیشن کا استعمال ممنوع ہے، شکار کے دوران جیپ اور گاڑی کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، گن ڈاگ مستند قبضہ لائسنس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں، گاڑی میں کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر شکار کرنا منع ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے