اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

موٹرویزپرریسکیو سروسز کیلئےایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں: مریم نواز

17 Nov 2024
17 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتربنانے کیلئے پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان سب کےلئے دعا مغفرت جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے، حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں تاکہ کسی کے گھر کا چراغ نہ بجھے، حادثات سے بچاؤ کیلئے 600 سے زائد روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی تیزی سے جاری ہے ، پاکستان میں پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو سروسز کے لئے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں،مخصوص خدمت مراکز پر ٹریفک پولیس ماہرین کی نگرانی میں ڈرائیورز ٹریننگ پروگرامز جاری ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ٹریفک ایکسیڈنٹ متاثرین کے لئےریسکیو 1122 سروسز کو مزید اپ گریڈ کر رہے ہیں ، پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس مریضوں کو گولڈن آور میں منتقل کر رہی ہے ، ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لیے ذمہ داری نبھانی ہوگی، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد عادت بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے