اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 346.00 زندہ مرغی
  • 501.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ایک گھنٹہ چہل قدمی کتنے سال زندگی بڑھا سکتی ہے؟ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہناہے کہ ایک گھنٹے کی چہل قدمی زندگی میں 3 سال کا اضافہ کرسکتی ہے۔

محققین نے ایک مطالعے میں 40 برس سے زیادہ کی عمر والے افراد میں  جسمانی سرگرمی اور زندگی کی طوالت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر ادھیڑ عمر افراد جسمانی طور پر فعال ہوجائیں تو ان کی زندگی اوسطاً پانچ سال تک بڑھ سکتی ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے لکھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ جسمانی سرگرمی جتنی سمجھی جاتی تھی صحت کے لیے اس سے زیادہ فائدے رکھتی ہے۔تحقیق میں سائنس دانوں نے پیشگوئی کرنے والا ایک ماڈل تیار کیا تاکہ مختلف نوعیت کی اضافی جسمانی سرگرمی کے زندگی کی مدت پر اثرات کی پیمائش کی جا سکے۔

سائنس دانوں نے 2003 سے 2006 تک کم از کم 40 برس کے افراد کا نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنل ایگزیمینیشن سروے میں حاصل ہونے والے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔ڈیٹا میں سینسس بیورو کا 2019 کی آبادی اور نیشنل سینٹر فار ہیلتھ اسٹیٹسٹکس کا 2017 کی اموات کا ڈیٹا بھی شامل تھا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ 40 برس سے زیادہ عمر کے 25 فی صد سب سے زیادہ فعال افراد کی جسمانی سرگرمی روزانہ ایک گھنٹے تک معتدل رفتار کی 160 منٹ چہل قدمی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے