اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ میں خطرناک اضافہ، آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی میں 24 نومبر تک توسیع

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

سموگ کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی میں 24 نومبر تک توسیع کر دی گئی، قومی اہمیت کے تعمیراتی منصوبے پابندی سے  مستثنٰی قرار دیئے گئے، لاہور میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی، بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں صرف فارمیسی کے حصے کھلے رہیں گے، بھٹوں اور دیگر بھٹیوں کے کام پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں سموگ متاثرین کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم ہوں گے، شادی ہالز میں اِن ڈور تقریبات پرانے اوقات کار رات 10 بجے تک ایس او پیز کے ساتھ جاری رہیں گی، پابندیوں کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کے تحت کارروائی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے