اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تھانہ کلچر تبدیل، پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار ہونا چاہئے: گورنر پنجاب

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر تبدیل اور پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مددگار ہونا چاہئے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور  نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں امن و امان کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے، تھانہ کلچر تبدیل ہونا چاہئے، پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام کا مدد گار ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

سموگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سموگ کے حوالے سےحکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے، ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر صوبے میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا ہے، حکومت کی جانب سے سموگ سے متعلق دیئے جانے والے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے