اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نفرت اور تعصب کا زہر معاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے: مریم نواز

16 Nov 2024
16 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت اور تعصب کا زہر معاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔

برداشت کے عالمی دن پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ نے اپنی زندگی میں رواداری، برداشت کی شاندار مثالیں قائم کیں، ہمیں ان پر عمل کرنا ہے، رواداری، احترام اور برداشت کامیاب اور پرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا مختلف عقائد، ثقافتوں اور نظریات کا امتزاج ہے سب کا احترام لازم ہے، قائد اعظم کے افکار کی روشنی میں برداشت و ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، تعلیمی ادارے بھی نوجوان نسل کو برداشت، احترام اور محبت کے اصول سکھائیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ نفرت اور تعصب کا زہر معاشروں کو کھوکھلا کر دیتا ہے، ایسا معاشرہ ترجیح ہے جو ہر شہری کو مساوی مواقع اور حقوق فراہم کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ اختلافات قبول کریں، ایک دوسرے کے لیے برداشت، عزت و احترام کو فروغ دیں، پاکستان کو امن، رواداری، اور بھائی چارے کی مثال بنانا ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے