اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران کی کارکردگی صفر، خلل نہ ڈالا گیا تو ملکی حالات سنوار دیں گے، نواز شریف

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی اپنی حکومت میں کارکردگی صفر رہی، خلل نہ ڈالا گیا تو ہم ملک کے حالات سنوارلیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دوراقتدارمیں کیا ہی کیا ہے جوعوام ان کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف تباہ حال ملک کی معیشت کو پھر بہتری کی طرف گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں، اگر دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم ملک کے حالات سنوار لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم  نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور اقتدار میں بدترین ظلم برداشت کیے ہیں، 3 بارملک کا وزیراعظم رہا اس کے باوجود اپنی اہلیہ کے انتقال کی خبر جیل میں ملی۔

سربراہ مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والے ہمیں کس بات کا طعنہ دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی صفر رہی ہے، انہوں  نے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے عدلیہ سے ساز باز کر کے ایک منتخب وزیر اعظم کو ہٹایا۔

نواز شریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم خوش آئند ہے، پارلیمنٹ پہلے بھی ایسی ترمیم لائی جسے اس وقت کی عدلیہ نے ختم کر دیا، پارلیمنٹ کوماضی میں عدلیہ کے غلط فیصلوں کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا، خدا خدا کر کے شہباز شریف ملک کی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، اگر دوبارہ خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے۔

سربراہ مسلم لیگ ن  نے کہا کہ خان صاحب! نے اپنے دوراقتدار میں کیا ہی کیا ہے؟ جو لوگ ان کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے، مجھے کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو انہوں  نے عوام کی بھلائی کے لیے لگایا ہو۔ پی ٹی آئی کی کارکردگی تو صفر رہی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے ساتھ ساز باز کر کے ایک منتخب وزیراعظم جس کا نام نواز شریف تھا، اس کو نا اہل قرار دلوایا۔ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، ہم پربد ترین ظلم کیے گئے، آخر میں انہوں نے غالب کا یہ شعر پڑھ کر بات ختم کی کہ ’غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھرجوش اشک سے، بیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفان کیے ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے