اپ ڈیٹس
  • 341.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: سموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش، مقامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کامیاب

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں سموگ کے باعث نظام درہم برہم جہاں حکومت نے مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا اور محکمہ موسمیات نے بارش کی تصدیق بھی کر دی۔

حکومت پنجاب نے دعویٰ کیا کہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پنجاب ایک بار پھر آگے نکل گیا اور مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی کہ جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں  سیڈ کلاوڈنگ  کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ دوپہر دو بجے  کلاوڈ سیڈنگ  کی گئی تھی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی اور  کلاوڈ سیڈنگ  کے اثرات لاہورمیں بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کے سائنسی تحقیق اور ترقی کے ماہرین (ایس پی ڈی)، آرمی ایوی ایشن، پارکو، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور حکومت پنجاب نے اشتراک عمل سے مصنوعی بارش کے منصوبے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے تمام متعلقہ اداروں اور سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد اور ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، پوری قوم آپ پر فخر کرتی ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوام اور تمام ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے، گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے