اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور، ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن پر غور

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کر دی ، ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے، بدھ تک ٹریفک اور اے کیو آئی کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سموگ کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سموگ کی لپیٹ میں ہے، دھند کا سیزن بھی شروع ہو گیا ہے، اے کیو آئی لیولز انٹرنیشنل سٹینڈرز کے مطابق خطرناک ہیں ، اس وقت سموگ ایک نیشنل ڈیزاسٹر ہےجو ہیلتھ کرائسز میں تبدیل ہو چکی ہے۔

انہوں نےکہا کہ وزیراعلیٰ نے مارچ میں ہی سموگ کا 10سالہ منصوبہ بنایا تھا، سموگ پر جوڈیشل کمیشن بھی بنایا ہوا ہے، موسمی تبدیلی کا ایک حصہ ہوائی آلودگی بھی ہے، آج اور کل عدالت میں سماعت بھی تھی، خود بھی چاہتی ہوں کہ جج صاحب کو جا کر بریفنگ دوں۔

پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام کیلئے دس سالہ پالیسی لانچ کر دی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر طرف سے تجاویز آ رہی ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے سموگ کی 10سالہ پالیسی لانچ کر دی ہے، پنجاب میں پہلی بار کسانوں کو 1 ہزار سپر سیڈر دیئے ہیں، سپر سیڈر کو کرائے پر بھی حاصل کر رہے ہیں، فصلوں کی باقیات کے جلاؤ سے بچنے کیلئے سپر سیڈر دیئے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اب  کیمرہ مانیٹرنگ ہم خود دیکھ رہے ہیں، ہم  نے 800 سے زائد بھٹے مسمار کئے ہیں، بھٹوں کو زگ زیگ پر تبدیل کرکے چلوائے ہیں، سموگ والا مسئلہ نہ اگلے ماہ ختم ہوگا نہ اگلے سال، سموگ ایک لانگ ٹرم پراسیس ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ای وہیکل پالیسی متعارف کرائی ہے، یہاں موٹر بائیکس چیک کرنے کا قانون ہی موجود نہیں تھا، ہم جرمانے تو کر دیتے ہیں لیکن وہیکل سرٹیفکیشن کا انفراسٹرکچر ہی موجود نہیں تھا، ٹو ویلر اور تھری ویلر وہیکلز کیلئے سرٹیفکیشن کا پراسیس شروع ہو چکا ہے ، وہیکل سرٹیفکیٹ اور اس سے متعلق تمام معاملات پر سیف سٹی سے منسلک کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم  نے متعلقہ محکموں کو تین تین ماہ کے ٹارگٹ دیئے ہیں ، خدارا میڈیا پر بھی ٹیکنالوجی کو سموگ کے کنٹرول کیلئے استعمال کریں، میں نے اس سیکٹر میں گیارہ بارہ سال کام کیا ہے، میں  نے کبھی نہیں کہا کہ ایکسپرٹ ہوں، سموگ کی روک تھام والا کام ہم سب نےمل کر کرنا ہے، این جی اوز، سول سوسائٹی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے یہ کام مل کر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک ہفتے ایبٹ آباد کا اے کیو آئی 290 پر رہا ہے، یہ کسی ملک کی بلیم گیم نہیں، نہ بھارت ہوا کا رخ بدل سکتا ہے نہ ہم، دونوں ممالک کو اکٹھا بیٹھنا پڑے گا ، سموگ والا مسئلہ کسی ملک کا ذاتی نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کا ہے، سموگ کے خاتمے کیلئے پلان پر پچھلے  8 ماہ سے عملدرآمد جاری ہے، لاہور میں کل اے کیو آئی اوریج 1110 تھی اور یہ 2 ہزار تک بھی گئی تھی، لاہور کی سڑکوں پر گاڑیوں اور بائیکس کی تعداد کو دیکھ لیں کسی کو کوئی فرق نہیں، کل میں خود لاہور کی سڑکوں پر گئی ،فیملیز گھوم پھر رہی ہیں ،کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر

مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ  اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا ،  لاہور اور ملتان میں کنسٹرکشن سائیڈز پر ہر طرح کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر  نےکہا کہ ڈیٹوکس لاہور کے نام سے کمپین لانچ کر رہے ہیں ، سکولوں کو مزید بند کرنے کا پلان بن رہا، سکول، کالج اور یونیورسٹیز کو آن لائن کیا جا رہا ہے، سکولوں کی چھٹیوں کو دوبارہ ریویو کیا جائے گا، سموگ موت کا سبب بن سکتی ہے، لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ،شہر میں بمپر ٹو بمپر ٹریفک ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید  کہا کہ ریسٹورنٹ کو 4 بجے ڈائن ان کی اجازت ہو گی جبکہ 8 بجے تک ٹیک اوے جاری رہے گا، لاہور اور ملتان میں اگلے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے، بدھ تک ٹریفک اور اے کیو آئی کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے