اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی سے ہنگری اور شمالی مقدونیہ کے ہم منصب کی ملاقاتیں، باہمی امور پر تبادلہ خیال

15 Nov 2024
15 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہنگری کے وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے 7 ویں وزارتی کانفرنس کیلئے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر ہنگری کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔

ہنگری کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، اعلیٰ سطح کے وفد کو جلد پاکستان بھجوانے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دلچسپی کے امور اور باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق ہوا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ نے دورے کی دعوت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے