اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، علی پرویز ملک

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسزکے بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 7 فیصد تک محدود ہو چکی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں کمی کیلئے ہدایات دی ہیں، رواں مالی سال 35 سو ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے، ٹیکس چوری کو روکنا ہو گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں سے جو ملک کا سسٹم ہے اس طرح ملک نہیں چل سکتا، ملک کی بہتری کیلئے حکومت نے سخت فیصلے کیے جس کے باعث ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالر تک پہنچ چکا تھا جس کو کنٹرول کیا گیا، ملک کو قرضوں کے چنگل سے نکالنے کیلئے آمدن میں اضافہ، ٹیکس چوری روکنا ہو گی، حکومتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہو۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ڈالر شارٹیج کے باعث روزانہ ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ تھا، مہنگائی بڑھنے کی شرح کنٹرول ہے لیکن ابھی بھی دودھ کی نہریں نہیں بہہ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر  نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو نافذ کرنے میں انتھک محنت کی ہے، ایف بی آر کو ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ٹیکس چوروں کو پکڑنا ہو گا، وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ایف بی آر انفورسمنٹ بہتر بنانے کیلئے وسائل فراہمی کی سمری منظور کی گئی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے