14 Nov 2024
(لاہور نیوز) ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔
اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا۔