اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا۔

وفد نے پنجاب میں ارلی وارننگ سسٹم، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن، موسمیاتی تبدیلیوں اور نقصانات بارے تبادلہ خیال کیا، ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے بتایا کہ صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے، سموگ، سیلاب، ڈینگی، قحط سالی اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے الرٹ ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں، سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، صوبے بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں غیر یقینی اضافہ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا چکی ہے۔

وفد نے پاکستان میں رسک اسسمنٹ اور ارلی وارننگ سسٹم پر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، وفد نے بتایا کہ گلیشیئر پگھلنے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات شدید بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہیں، یو ایس ایڈ وفد نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کو تمام تر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے