اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن کا حکم

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران و اہلکاروں کیخلاف بلاامتیاز سخت ایکشن کا حکم دے دیا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات کو اہم محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔

دوران اجلاس بیلا سے آواران اور ژوب سے لورالائی کی شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے پر غور کیا گیا، اجلاس میں چاروں صوبوں میں این ایچ اے کے زیر تکمیل منصوبوں پر غوروخوض کیا گیا اور کام کی رفتار بڑھانے سمیت اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں این ایچ اے میں کرپٹ افسران کا معاملہ بھی سامنے آیا جس پر وفاقی وزیر مواصلات نے چیئرمین این ایچ اے کو کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین این ایچ اے کو اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر آپریشن "کلین اپ" کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث افسران کو فارغ کریں، اپنی سیٹوں پر نظر نہ آئیں، کوئی سفارش نہ مانی جائے، تمام سیٹوں پر اہل اور قابل افسران تعینات ہونے چاہئیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ لاہور، سیالکوٹ اور کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے کو 4 کی بجائے 6 " لین "کا ہونا چاہئے، این ایچ اے موٹرویز پر بیریئرز ختم کرنے اور الیکٹرانک ٹول پلازوں کی تجویز کے منصوبے پر کام کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھی این ایچ اے کے ساتھ نئی سڑکوں اور ہائی ویز کی تعمیر میں شامل ہو سکتے ہیں، تمام شاہراہوں اور موٹرویز کو کیمروں اور سی سی ٹی وی سے منسلک کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے