اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں ’چیف منسٹر انسولین پروگرام‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز شریف

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے پنجاب بھر میں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذیابیطس سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح گہری تشویشناک امر ہے، شوگر کے مؤثر علاج اور مزید آگاہی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی، مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے، حکومت پنجاب منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پیز کے مطابق انسولین فراہم کرے گی، ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر ہمیں اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانا ہوں گی، متوازن غذا اور صحت بخش طرزِ زندگی اپنا کر ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے