اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےشدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے: اسحاق ڈار

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےشدید متاثرہ10ممالک میں شامل ہے۔

باکو میں سیلاب کی پیشگی اطلاعات اور بڑھتی حدت کے موضوع پر اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم آبادیوں کے تحفظ کی کوشش میں متحد ہونے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے کلائمیٹ فنانسنگ اشد ضروری ہے، ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا آج دنیا کو عالمی حدت میں اضافے کا سامنا ہے، پاکسان محدود وسائل کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے، 2022 کے تباہ کن سیلاب نے 3 کروڑ سے زیادہ پاکستانیوں کو متاثر کیا، اور ہمیں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پیشگی اطلاع کا مؤثر نظام ہوتا تو سیلابی تباہی سے بچا جا سکتا تھا، آج بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور بارشوں کے نظام میں بگاڑ بھی عالمی چیلنج ہے، سب کے لیے پیشگی اطلاع کے نظام سے متعلق پروگرام کے اجرا کو سراہتے ہیں، جس کے تحت 2027 تک کرہ ارض کے ہر فرد کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ےتھا کہ ہم کاربن اخراج کو نصف شرح تک لانے کے لیے پرعزم ہیں، گرین پاکستان پراجیکٹ میں تمام ماحول دوست اقدامات شامل ہیں۔  

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے