اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

تحریک انصاف کی سیاست سڑک چھاپ سیاست سے بھی بدتر ہو چکی: عظمیٰ بخاری

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی سیاست "سڑک چھاپ"سیاست سے بھی بدتر ہو چکی ہے۔

ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، ایمپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولت کاری بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا قبلہ رہے، چور چور کی گردان کرنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قوم کے بچوں کو اپنے اقتدار کی ہوس میں جھونکا کر اپنے بچے لندن میں لگژری لائف سٹائل انجوائے کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی سیاست "سڑک چھاپ"سیاست سے بھی بدتر ہو چکی، نواز شریف نے کہا تھا ہم سڑکیں بناتے جائیں گے تم سڑکیں ناپتے جاؤ گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کی ترقی فتنہ پارٹی سے ہضم نہیں ہو رہی، مریم نواز پنجاب میں تاریخی اور انقلابی اقدامات کر رہی ہیں ، مریم نواز  نے چند ماہ میں پنجاب کے ہر طبقے اور ہر شعبے کے لئے ریلیف پیکیج اور منصوبے شروع کئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی زندگی ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتے گزری ہے ، ملک میں خوشحالی لوٹ رہی، سرمایہ کاری آ رہی ہے، فتنے اور اس کی جماعت کو احتجاج،احتجاج اور احتجاج کے خواب آرہے ہیں ، سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے ہیں ، سیاست کی آڑ میں فیڈریشن پر چڑھائی کے خواب نہیں دیکھتے۔

انہوں  نے خبردار کیا کہ پرامن احتجاج کی آڑ میں شرپسندی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، جو قانون توڑے گا اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلائے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے