اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف سیریز بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھی: جیسن گلیسپی

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کی بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھی۔

آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ حارث رؤف کے پیس نے آسٹریلوی بیٹنگ کی خامیوں کو ایکسپوز کیا اور ہم یہ جانتے تھے کہ آخری میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ذہن میں ہمیشہ یہ بات ہوتی ہے پرتھ میں وہ اپنے بڑے فاسٹ باولرز میدان میں اتاریں گے لیکن یہ سلیکٹرز اور کوچز پر منحصر ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کیسے مینج کرتے ہیں اور آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف یہی کچھ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا کی بہت زیادہ ترجیحات میں شامل نہیں تھی اور ایمانداری سے کہوں تو کرکٹ آسٹریلیا نے ہمارے ون ڈے سیریز کی اتنی پروموشن نہیں کی جو کہ حیران کن تھا، کرکٹ آسٹریلیا بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔جیسن گلیسپی کا کہنا تھاکہ ہم یہی کر سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے کوئی بھی حریف ٹیم ہو ان کے خلاف اچھا کھیلیں، بڑی خوشی کی بات ہے ہم نے آسٹریلیا کو صرف ہرایا نہیں بلکہ بڑے واضح مارجن سے شکست دی اور حقیقت یہی ہے کہ ہمیں پہلا میچ بھی جیتنا چاہیے تھا۔ 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے