اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کی پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر استعفیٰ کی دھمکی

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز چانگ نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی۔

ممتاز چانگ نے کچے کے علاقہ میں کرپٹ ایس ایچ اوز یا ڈی پی او کے خلاف ثبوت ایوان میں لہرا دیئے، انہوں نے کہا کہ ہم ادھر عوام کی آواز بننا چاہتے ہیں، اگر حکومت صادق آباد اڈا نواز آباد میں سرعام اغوا اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی تو مجھ سے استعفیٰ لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پہلے سیکرٹری کے خلاف بات ہوئی تو اسے گھر بھیج دیا گیا لیکن کچھ لوگ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا بچانا چاہتے ہیں، اللہ ناموں کے نیچے بیٹھ کر جھوٹ بولوں تو اللہ مجھے سزا دے۔

ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ڈاکوؤں کے ساتھ ہیں میرے علاوہ اینٹی کرپشن اور آئی بی کے پاس بھی رپورٹس ہیں، میرے حلقہ سے لوگ اغوا ہوئے اور دو لوگوں کو زخمی کر دیا گیا، لوگ خون کے آنسو رو کر آتے ہیں، ادارے دھیان نہیں دیتے جھوٹی رپورٹیں پیش کرتے ہیں۔

ایم پی اے پیپلز پارٹی نے کہا کہ میرے پر حملہ ہوا، بندے اٹھائے خاموش رہا، کہتے ہیں کچے میں ایک ہزار پولیس اہلکار ہیں لیکن چیک پوسٹ پر ایک بھی پولیس اہلکار نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے میری بھی بے عزتی ہے، کل کچھ نہ کیا گیا تو ہمیں بھی خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے