11 Nov 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے شہریوں کو نادرا سیکسیشن سرٹیفکیٹ لینے کےلیے 20ہزار روپے لینے کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔
امجد علی جاوید کا ایوان میں اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ نادرا سیکسیشن سرٹیفکیٹ کے لیے 20 ہزار روپے اور ڈیکلائن سرٹیفکیٹ کے لیے 10ہزار روپے وصول کرنا ظلم ہے، کسی غریب آدمی کا کل اثاثہ 70 ہزار روپے ہے تو تیس ہزار روپے تو نادرا کو دے گا۔
رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر قانون آئین میں ایک لائن کی ترمیم کر دیں کہ اختیار سول کورٹ کے پاس بھی ہو گا، وگرنہ عوام ذلیل و رسوا ہوتے رہیں گے، دوسری جانب سمیع اللہ خان نے امجد علی جاوید کو سیکسیشن سرٹیفکیٹ کی فیس پر تحریک التوا ئے کار ایوان میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔