اپ ڈیٹس
  • 334.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قائمہ کمیٹی داخلہ نے شہریت دینے سے متعلق قانون میں ترمیم بل کی منظوری دیدی

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(لاہور نیوز) ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے شہریت دینے سے متعلق قانون میں ترمیم کا بل منظور کر لیا جس کے تحت غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر پاکستانی شہریت نہیں دی جائے گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں وزارت پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت بجلی کے بلوں کی مد میں 18 کھرب ارب روپے کی ریکوری کرنی ہے جو نہیں ہو پا رہی۔

پی ٹی آئی کی رکن زرتاج گل نے کہا کہ میرے علاقے میں بجلی چیکنگ کی آڑ میں لوگوں پر حملہ کرتے ہیں، پولیس کے پاس بجلی چوری کے معاملات میں اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ کراچی میں بجلی چوری کے الزام میں ایک بلڈنگ کے واٹر آپریٹر کو گرفتار کیا گیا، تین ماہ بعد جیل میں ہی مر گیا، پہلے بھینس چوری کے مقدمات ہوتے تھے، اب بجلی چوری کے مقدمات درج ہو رہے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے بھی انکشاف کیا کہ پنجاب میں 9 ارکان اسمبلی کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج ہیں، چیئرمین کمیٹی خرم نواز نے کہا کہ آپ چھوٹے لوگوں کو اٹھا لیتے ہیں لیکن کسی بااثر شخص کو گرفتار نہیں کیا۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کمیٹی کو بتایا کہ جرمنی کے پرنٹرز دنیا میں سب سے جدید ہیں، ایک گھنٹے میں 4 ہزار پاسپورٹس پراسس کیے جا سکتے ہیں، فاسٹ ٹریک کیٹگری میں بیک لاگ مکمل طور پر ختم کر دیا، ارجنٹ کیٹگری میں 1 لاکھ 70 ہزار کا بیگ لاگ ہے، آئندہ دو سے تین ہفتوں میں بیک لاگ ختم ہو جائے گا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ میٹنگ تک ہمارے اراکین کو بلیو پاسپورٹس جاری کیے جائیں جبکہ ڈی جی پاسپورٹ نے 15 دسمبر تک ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ صفر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی نے وزرات داخلہ کا شہریت کے قانون میں ترمیم کا بل پاس کر لیا، بل کے تحت کسی بھی غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر بھی پاکستانی شہریت نہیں دی جائےگی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے